منگلورو31؍مئی (ایس او نیوز)کوڈیا ل بیل کے ایک رہائشی کامپلیکس جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں سے جسم فروشی میں ملوث دو نوجوان لڑکیوں کو رہا کرانے کے ساتھ ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کے نام رمیش، سرینواس شیریااور اگنیس ہے۔چھاپہ ماری میں پولیس انسپکٹر ماروتی نائیک،سب انسپکٹر ہریش او ر ان کے عملے نے حصہ لیا۔منگلورو ایسٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔